21 اکتوبر 2014 - 15:10
امريکا ميں گن کلچر کے تحت ہلاکتیں

امريکا ميں گن کلچر کے تحت ہلاکتوں کا سلسلہ جاري ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربي شيکاگو ميں فائرنگ کے ايک واقعے ميں ايک اٹھارہ سالہ نوجوان مارا گيا - اسي طرح کے ايک اور واقعے ميں جو جنوبي شيکاگو ميں رونما ہوا، ايک چوبيس سالہ نوجوان ہلاک ہوگيا -

اسي طرح فائرنگ کے ايک اور واقعے ميں ايک اکيس سالہ نوجوان مارا گيا جب کہ اس واقعے ميں انيس سے زائد افراد زخمي ہوگئے -
امريکا ميں گن کلچر کے تحت لوگوں کا ہلاک اور زخمي ہونا معمول کي بت بن چکي ہے اور عوام اسلحے پر پابندي کا مسلسل مطالبہ کررہے ہيں ليکن حکومت اسلحہ بنانے اور بيچنے والي کمپنيوں کے دباؤ ميں اسلحے کے کنٹرول کا قانون پاس کرنے سے گريز کررہي ہے –

.......

/169