21 اکتوبر 2014 - 15:05
دسیوں داعش دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال ديئے

عراق ميں داعش کے سیکڑوں دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بابل کی صوبائی  کونسل میں سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ حسن فدعم نے کہا ہے کہ شہرحلہ کے شمالی علاقوں میں داعش دہشتگردوں کے ساتھ عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی جھڑپ اور بعض مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے بعد داعش تکفیری گروہ کے سو دہشتگردوں نے پیر کی رات سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے ہتھیارڈال دیئے۔

عراقی فوج، پولیس اور عوامی استقامتی فورسز نے گذشتہ دنوں  الشاخات علاقے سمیت شہرحلہ کے بعض شمالی علاقوں کو داعش دہشتگردوں کے قبضے سےآزاد کرالیاہے۔

.......

/169