21 اکتوبر 2014 - 08:24
وزیر خارجہ کی آرمینیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آرمینیا کے وزیر اعظم ہویک ابراہمیان کے ساتھ ملاقات میں اہم مسائل پر بات چیت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں آرمینیا کے وزیر اعظم ہویک ابراہمیان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اہم علاقائی، بین الاقوامی اور دو جانبہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کی۔ اس ملاقات میں آرمینیا کے وزیر اعظم نے ایران اور آرمینیا کے اعلی حکام کے دورۂ ایروان و تہران کو تعلقات میں فروغ کے لئے دونوں ممالک کے سنجیدہ عزم و ارادے کی علامت قراردیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور آرمینیا کے وزیر اعظم ہویک ابراہمیان نے تمام شعبوں، خاص طور سے اقتصادی، تجارتی اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ پذیر عمل کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال اور ان شعبوں سے متعلق تعلقات میں فروغ کے عمل میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔آرمینیا کے وزیر اعظم ایران کے دورے پر پیر کے روز تہران پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی تہران آيا ہے۔

.....

/169