20 اکتوبر 2014 - 13:53
عراق، تکریت پر فوج کا قبضہ

عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی مہم میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تكريت کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صلاح الدین صوبے کے مرکز تكريت کے شمالی علاقے الحجاج سے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا اور علاقے میں ان کی طرف سے بچھائے گئے 40 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

عراق کی تیسری ڈویجن کے کمانڈر نے بتایا کہ تكريت اور بیجی کے درمیان الحمراء علاقہ بھی تكفيري دہشت گروپ داعش کے دہشت گردوں کے غاصبانہ قبضے سے آزاد ہو گیا ہے۔ دوسری طرف مشرقی عراق کے صوبہ ديالہ کے پولیس کمشنر جمیل االشمري نے المقداديہ کے شمالی علاقوں میں 30 سے زیادہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مارے جانے والوں میں اس گروپ کا سعودی مفتی بھی شامل ہے۔
اسکای نیوز نےعراقی وزارت داخلہ کے بعض ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج نے اتوار کے دن داعش کوشہرتکریت سے پسپاکرنے کےلئے ایک کاروائی کے دوران، اس گروہ کے دہشتگردوں کوچاروں طرف سے اپنے محاصرے میں لے لیا۔
صوبہ صلاح الدین کے سیکورٹی ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ شہربیجی میں بھی عراقی فوج، عوامی فورسز کی مدد سے شہر کے مرکزی حصے کے قریب پہنچ گئی ہے اور بیجی ریفائنری میں فوجی محاصروں کوتوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
جبکہ صوبہ الانبار میں عراقی فوج نے شہر الرمادی کو داعش دہشتگردوں کے محاصرے سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ الرمادی جمعے کےدن سے داعش کے محاصرے میں تھا۔

عراقی وزارت دفاع نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ عراقی جنگی طیاروں نے مغربی عراق کے الانبار صوبے کے الرمادی شہر کے نواحی علاقوں میں داعش کے چار ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں 60 دہشت گرد مارے گئے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح شمالی عراق کے صلاح الدین صوبے کے طوزخرماتو شہر میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

اسی طرح ایک اور رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں واقع مدائن شہر میں اتوار کو ایک دہشت گردانہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے۔ ہفتہ کی رات بھی مشرقی بغداد کے بلديات علاقے میں کار بم کے دھماکے میں 62 افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
درایں اثنا عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منحرف اور تکفیری نظریات کےخلاف ٹھوس موقف اختیارکریں۔
عین عراق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حیدرالعبادی نے اتوار کو کویت کے نائب وزیراعظم صباح خالد الاحمد الصباح اور عرب لیگ کے جنرل سکریٹری نبیل العربی کی زيرقیادت عرب ممالک کے ایک
وفد سے ملاقات میں کہاکہ دوسروں کو کافرقرار دینے کے انتہاپسندانہ اور تکفیری نظریات کے خلاف جدوجہد کرنی چاہئے۔
عراقی وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد گروہ القاعدہ نے اہل سنت کے دفاع کے جھوٹے دعوے کے تحت صوبہ نینوا اورالانبار میں بہت سے اہلسنت کا قتل عام کیا اوران کا سارا مال و اسباب لوٹ لیا ہے۔
.......

/169