اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم عمل داعش دہشتگرد گروہ شہر کوبانی پر حملے میں مممنوعہ ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق روس کے آر ٹی ٹی وی چینل نے ایک رپورٹ میں شام کے شمالی شہر کوبانی کے ان علاقوں کی تصاویر دکھائی ہیں جہاں داعش دہشتگرد گروہ نے ممنوعہ بم اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔اس شہر میں داعش دہشتگردوں نے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور لاشوں پر موجود نشانات سے بھی بخوبی پتہ چلا ہے کہ یہ گروہ، ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲