18 اکتوبر 2014 - 15:53
لبنانی وزیر دفاع ایران پہنچ گئے

لبنان کے وزیر دفاع اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے مذاکرات اور ملاقات کرے تہران پہنچ چکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سمیر مقبل اپنے تین روزہ دورہ تہران میں جو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع کی دعوت پر انجام پارہا ہے، باہمی دفاعی تعاون، دوطرفہ مسائل اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سمیر مقبل تہران میں صدر جناب حسن روحانی، اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات کریں گے ۔ سمیر مقبل نے بیروت سے روانہ ہوتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم اور طاقتور ملک ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون میں استحکام آئے گا۔

.......

/169