18 اکتوبر 2014 - 13:07
کراچی: بلاول بھٹو آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کم عمری میں ایک طویل اور انتہائی مشکل سیاسی سفر کا آغاز کر دیا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کم عمری میں ایک طویل اور انتہائی مشکل سیاسی سفر کا آغاز کر دیا ہے جس میں دیگر معاملات کے علاوہ وی آئی پی کلچر اور خاندانی سیاست سے بڑھتی نفرت ان کے لیے اضافی چیلنج ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سانحۂ کار ساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج کراچی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کے جلسہ سے پارٹی کو ایک نئی طاقت ملے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کم عمری میں ایک طویل اور انتہائی مشکل سیاسی سفر کا آغاز کر دیا ہے جس میں دیگر معاملات کے علاوہ وی آئی پی کلچر اور خاندانی سیاست سے بڑھتی نفرت ان کے لیے اضافی چیلنج ہوگا۔

بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کیلئے مزار قائد پہنچ گئے، کارکنوں کے پرجوش نعرے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزار قائد پہنچ گئے جہاں لاکھوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو نے ہیلی کاپٹر کھڑکی سے کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور ان کے نعروں کے جواب دئیے، اس کے علاوہ انہوں نے ہیلی کاپٹر میں بیٹھے بیٹھے سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے کارکنوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، اپنے قائد کی آمد پر کارکنوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔

انہوں نے اپنے قائد کی آمد پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پارٹی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، بلاول بھٹو نے ہیلی کاپٹر کی کھڑکی سے کارکنوں کو دیکھ کر ان کے نعروں کا جواب دیا اور ہاتھ ہلاتے رہے۔

.......

/169