18 اکتوبر 2014 - 10:40
پاکستان؛ خیبر ایجنسی میں چھے دھشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی کے جاری آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق  آپریشن خیبر ون  کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقوں آکا خیل، سپاہ اور ملک دین خیل میں کارروائی کی۔
ہفتے کو علی الصبح سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نیتیجے میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خیبر ایجنسی کے علاقے سپاہ کو لشکر اسلام کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے، جبکہ آکا خیل اور ملک دین کے علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
گزشتہ روز بھی خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن خیبر ون  کے دوران 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲