16 اکتوبر 2014 - 13:58
حیدر آباد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ

اطلاعات کے مطابق حیدر آباد میں ملک دشمن دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن مجتبی شہید ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے سید حسن مجتبی زیدی کو سول اسپتال کے قریب نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ مومن سید حسن مجتبی موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے حسن مجتبی  انجمن حیدری قدم گاہ مولا علیؑ کے نائب ناظم ہیں۔ جو علاقے میں فروغ عزاداری اور ماتمی حلقوں کے حوالے سے فعال کردار ادا کررہے تھے۔

.......

/169