16 اکتوبر 2014 - 13:36
ویٹیکن پر لہرائے گا داعش کا پرچم

دہشت گرد تنظیم داعش نے اعلان کیا ہے کہ وہ روم پر حملہ کرکے اپنا پرچم ویٹیکن پر لہرائے گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "اسيد البغدادي" نے "دابق" نامی داعش کی میگزین میں اپنے مضمون میں کہا ہے کہ عین العرب یا كوباني میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کوئی عام واقعہ نہیں ہے بلکہ اس کی پیشن گوئی صدیوں پہلے کی جا چکی ہے۔

اسيد البغدادي نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ تقریبا 80 عیسائی ملک ہم سے مقابلے کے لئے آئیں گے اور ہم ان سب کو شکست دیں گے۔
داعش نے اپنی انٹرنیٹ میگزین میں خبردار کیا ہے کہ ہم روم پر حملہ کریں گے اور ساری صلیبیں توڑ دیں گے۔ دہشت گرد گروپ داعش نے گڑھی ہوئی حدیث پیش کرکے خواتین کو کنیز بنانے کا جواز پیش کیا ہے۔
داعش کی میگزین کا نام دابق ہے۔ دابق حقیقت میں شمالی شام کے حلب سٹی اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع ایک گاؤں تھا۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش نے اپنی میگزین کا نام دابق اس لئے رکھا ہے کہ یہ اس جنگ کی طرف اشارہ ہے جو 24 اگست 1516 کو عثمانی حکومت اور قانصوه حکمران کے درمیان دابق نامی مقام پر ہوئی تھی۔

.......

/169