16 اکتوبر 2014 - 10:39
پاکستان میں ایبولا وائرس پھیلنے کا خطرہ

پاکستان میں ایبولا وائرس پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو خبردار کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں ایبولا وائرس پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو خبردار کردیا ہے۔عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ جلد حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں تو نمٹنا مشکل ہوجائے گا، ایبولا وائرس کبھی بھی پاکستان پہنچ سکتا ہے۔ نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر مشیل تھیرن کا کہنا ہے کہ ایبولا کو پھیلنے سے روکنا پاکستان کے لئے اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ ایبولا وائرس تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے پاکستان کو فوراً تیاری کرنا ہوگی۔دنیا بھر میں اب تک ایبولا سے ساڑھے چار ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ  نو ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲