15 اکتوبر 2014 - 16:41
ایران کی پرامن جوہری ٹیکنالوجی، مقامی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کی پرامن جوہری ٹیکنالوجی، مقامی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کی پرامن جوہری ٹیکنالوجی، مقامی ہے۔ انھوں نے آج یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سب، یہ بات باور کرتے ہیں کہ ایران کے جوہری مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں اور اس سلسلے میں پیش کئے جانے والے طریقوں پر غور کیا جائے۔انھوں نے آج ویانا میں ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ محمد جواد ظریف اور جان کیری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور تہران کے پرامن حل کی ضرورت پر تاکید کی۔ دوسری جانب مستقبل میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہی سنبھالنے والی اٹلی کی وزیرخارجہ فیڈریکا موگرینی نے ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے انھیں جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال سے باخبر کیا۔

.......

/169