اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں فوج کا سیکنڈ لیفٹیننٹ ہلاک، جبکہ اس کے بھائی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق آج کو حیدراآباد کے بلدیہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع صحافی کالونی میں پیش آنے والے واقعے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے پاکستان آرمی افسر عبدالہادی مغل کو ان کے گھر کے باہر سینے پر دو گولیا ں ماریں۔ واقعے میں فوجی افسر کے دو بھائیوں فیصل مغل اور علی مغل کو جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگیں۔ ایس پی سٹی عمر طفیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالہادی مغل فوراً ہلاک ہو گئے، ان کی لاش کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لے جائی گئی جہاں ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ پولیس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلہ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گی، جس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائي شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲