15 اکتوبر 2014 - 07:18
امریکہ: فرگوسن شہر میں درجنوں افراد گرفتار

امریکہ کی فیڈرل پولیس نے فرگوسن شہر میں پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پريس ٹي وي کے مطابق يہ افراد اگست ميں پوليس کے ہاتھوں ايک سياہ فام امريکي نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ يہ مظاہرے گذشتہ کئی دنوں سے امریکہ کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔ پوليس نےجن افراد کو گرفتار کيا ہے ان میں يونيورسٹيوں کے اساتذہ ، مذہبي شخصيات اور انساني حقوق کے لئے کام کرنےوالي شخصيتيں بھي شامل ہيں۔ امريکي پوليس کے ہاتھوں سياہ فام امريکي نوجوانوں کے قتل کي واردات ميں اضافے سے امريکي معاشرے ميں نسل پرستي کے تعلق سے مختلف قسم کے سوالات اٹھائے جارہےہيں۔ امريکا ميں سياہ شہريوں کے سلسلے ميں بنائے گئے تفريق آميزقانون پر انساني حقوق کي تنظيموں کي جانب سے ہميشہ اعتراض کيا جاتارہاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲