15 اکتوبر 2014 - 06:55
مذاکرات کا نیا دور موثر رہے گا: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمدجواد ظریف نے اتفاق رائے تک پہنچنے کےلئے راستہ ہموار کرنے میں ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے نئے دور کو موثر قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمدجواد ظریف نے اتفاق رائے تک پہنچنے کےلئے راستہ ہموار کرنے میں ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے نئے دور کو موثر قرار دیا۔ محمدجواد ظریف نے ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان مذاکرات کےلئےآج ویانا میں پہنچتے ہی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جتنے مذاکرات ہوئے ہیں، بہت حساس رہے ہیں۔ ایران کے وزيرخارجہ نے کہا کہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک درمیان ویانامیں ہونے والے مذاکرات بھی ایسے ہيں جو حتمی اتفاق رائے تک پہنچنے کی راہ ہموار کرسکتے ہيں۔ اگرچہ ابھی ایسے موضوعات جنھیں حل ہونا باقی ہے، بہت زیادہ ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ اصلی موضوعات کے بارے میں کلی مفاہمت موجود ہے لیکن ابھی تک جن امور پر مذاکرات ہوئے ہيں  وہ جزئیات  کے بارے میں ہوئے ہيں، یورے نیم کی افزودگی، پابندیوں کے اٹھانے کے بارے میں نظام الاوقات اور طریقہ کارجیسے مسائل نہایت اہم اوربنیادی ہیں۔ ایران کے وزیرخارجہ نے امیدظاہرکی کہ فریق مقابل علاقائی اور عالمی میدان میں موجود حقائق اور ایران کے ایٹمی موضوع میں موجود یہ حقیقت تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ ایک ترقی یافتہ ایٹمی پروگرام کا حامل ہے، ایک ایسے راہ حل تک پہنچ سکتا ہے جو سب کے مفاد میں ہے۔ جواد ظریف نے مزيد کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم بہترین راہ حل تک پہنچنے کےلئے ویانا میں ہونے والے چند روزہ مذاکرات سے بہترین استفادہ کرنے کی بھرپور کوشش کرےگی۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان باقیماندہ اختلافات کےحل کے لئے ایران اور امریکہ کے نائب وزرائےخارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشٹن کے درمیان ویانا میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲