14 اکتوبر 2014 - 07:52
مصر میں روڈ حادثہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

مصر میں ایک روڈ حادثے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ خبروں کے مطابق مصر میں بسوں کے تصادم میں تیس افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق مصر کے جنوبی علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ ہائی وے پرایڈفو نامی قصبے کے قریب سے گزرتے ہوئے دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں اورایک تیسری بس ان کے ملبےمیں جا گھسی، حادثے میں 30افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲