اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر یونیورسٹیوں کے طلباء کی گرفتاری کا سلسلہ بھی شروع ہوگيا ہے۔ گرفتار شدہ طلباء معزول صدر محمد مرسی کے حامی ہیں۔ قطر کے اخبار الشرق نے کودتا مخالف فوجی تنظیم کے ترجمان احمد ناصف کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے کچھ گھنٹوں قبل مصری سکیورٹی فورسز نے طلباء کے گھروں پر حملے کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ افراد میں طلباء لیڈر بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے چھتیس طلباء کوگرفتار کیا ہے۔ آج مصر میں تئيس سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم کا آغاز ہوا ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں تقریبا بیس لاکھ طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ مصر کے وزیر داخلہ نے یونیورسٹیوں میں کسی بھی طرح کی بدامنی کی بابت خبردار کیا ہے۔
.......
/169