اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج اصفہان میں صحافیوں سے کہا کہ شہر کوبانی کے محاصرے سے جانوں کا ضیاع ہوگا لھذا سب کو مدد کرنی چاہیے تاکہ اس مسئلے کوحل کیا جاسکے۔ انہوں نے شام و عراق کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ ان ملکوں کی صورتحال نہایت پیچیدہ ہے اور اس کو حل کرنے کے لئے فوجی اور سیاسی راہوں کی ضرورت ہے لیکن یہ سوچنا کہ ان ملکوں کے مسائل آسانی سے حل ہوجائيں گے سادہ لوحی ہے۔ انہوں نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کے بارے میں کہا کہ تصورات اور اھداف کو آسانی سے عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر اتحاد اپنی من مانی نہیں کرسکتا اور نہ کسی ملک کے لئے نو فلائي زون بناسکتا ہے یہ ایک طرح سے افراتفری ہے اور اس کا عملی نتیجہ بھی نہیں نکلے گا۔ واضح رہے کوبانی شام کا ایک شہر ہے جو ترکی کے ساتھ سرحد پر واقع ہے۔ داعش کے تکفیریوں نے اس شہر کامحاصرہ کررکھا ہے۔
.......
/169