11 اکتوبر 2014 - 05:56
امریکہ نام نہاد امن کے درپے

امریکی وزیرخارجہ جان کیری، غزہ کی تعمیر نو کے زیر عنواں اجلاس میں فلسطین کی خود مختار انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان امن کا عمل بحال کرنے کے درپے رہیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری، غزہ کی تعمیر نو کے زیر عنواں اجلاس میں فلسطین کی خود مختار انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان امن کا عمل بحال کرنے کے درپے رہیں گے۔ غزہ کی تعمیر نو کیلئے ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی امداد جمع کرنے کی غرض سے یہ کانفرنس، کل اتوار کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے علاوہ، امریکہ سمیت تیس سے زیادہ ملکوں کے حکام و نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری، فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ امن کا عمل دوبارہ شروع کئے جانے کے بارے میں گفتکو کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے بارے میں قاہرہ کانفرنس، ایسی حالت میں منعقد کی جارہی ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت میں تقریبا بائیس سو فلسطینی مسلمان شہید ہونے کے علاوہ غزہ کا پورا علاقہ، مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

.......

/169