بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا ادھر اعلان ہو رہا تھا کہ صرف بھارت اور امریکہ کے پاسپورٹ ہولڈرز کو انٹرٹین کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا: ہم نے اس رویے پر احتجاج کیا، لیکن ان کے رویے پر افسوس ہے۔
اسد قیصر نے کہا: اس دن میں نے محسوس کیا کہ پاکستان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا، وہ مناسب نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا: میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ڈپلومیٹک چینلز ہیں، ان کو اس معاملے کو اٹھانا چاہئے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ پاکستانی عوام یو اے ای کی حکومت کی عزت کرتے ہیں! محبت کرتے ہیں!
ان کا کہنا تھا: ابھی میرے پاس ایک وفد آیا کہ ہمارے ساتھ بھی رویہ مناسب نہیں تھا۔
اسد قیصر نے مزید کہا: "پاکستان نے تو "امریکا ایران تنازعے" میں بہت مثبت رول پلے کیا۔'
انھوں نے کہا: میں فارن آفس اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو یو اے ای اتھارٹیز کے ساتھ ڈسکس کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ