بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امارات کی وزارت دفاع نے بدھ کی رات (۱۸ اگست) کو ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کیا ہے۔
بقائی نے ایران پر الزام تراشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس رویے کو اچھی ہمسائیگی کے اصول کے خلاف اور خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد بڑھانے اور خطے میں عدم تحفظ کو بڑھنے سے روکنے کی جاری کوششوں میں خلل ڈالنے کا سبب قرار دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے کی تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی طرف سے خطے کے امن اور سلامتی کے خلاف جاری شرارتوں، خاص طور پر فالس فلیگ کارروائیوں کے متعدد واقعات کے پیشِ نظر موجودہ پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کریں۔
امارات کی وزارت دفاع نے بدھ کی رات 18 اگست کو ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بدھ کی شام کو ایران کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک میزائل علاقائی پانیوں میں اور دوسرا ملک کے پانیوں سے باہر گر گیا۔
یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب اخباری ذرائع نے دبئی اور جبل علی بندرگاہ میں دھماکے کی آواز سنائی دینے کی خبر دی ہے۔ امارات کی وزارت داخلہ نے بھی شہریوں کو ایک پیغام بھیج کر میزائل کے خطرے سے آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے کٹھ پتلیوں پر حملے سے پہلے حملے کا اعلان کرتا ہے، اور حملے کے بعد اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہے، جبکہ امارات سمیت خلیج فارس کی یہ ریاستیں جان کر بھی فالس فلیگ حملوں کی بنیاد پر موقف اختیار اور پالیسی اعلانات کرتے ہیں کیونکہ یہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے فائدے میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ