11 اکتوبر 2014 - 05:47
مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر تاکید

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے مشرق وسطی کے علاقے کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں خصوصا ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے کل ترک اسلحہ اور بین الاقوامی امن کے پہلے کمیشن میں کہا کہ ان کا ملک عالمی برادری کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے ، تشدد اور دھمکیوں کے خاتمے پر تاکید کرتا ہے کیونکہ دنیا کو اقوام متحدہ کے منشور کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے عدل ، مساوات اور ممالک کے درمیان امن اور ان کے اقتدار اعلی کے تحفظ کی بنیاد پر استوار ہونا چاہۓ۔اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے مزید کہاکہ ان کا ملک خطے میں مطلوبہ اہداف کےحصول کے لۓ کی جانے والی تمام کوششوں میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کرنے کے لۓ تیار ہے۔

........

/169