9 اکتوبر 2014 - 06:41
عراقی فوج کا کئی علاقوں پر کنٹرول داعش پسپا

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں اور کرد ملیشیاء نے نینوا اور الانبار صوبوں میں داعش کے قبضےسےکئی علاقے آزاد کرا لئےہيں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور پیشمرگہ ملیشیا نے نینوا اور الانبار صوبووں میں پیشرفت کے ساتھ ساتھ ان دونوں صوبوں میں تکفیری دہشتگردگروہ داعش کے قبضے سے چار علاقوں کو آزاد کرالیا  اور دیالہ صوبے کے صادیہ،  امام ویسااور جلول علاقوں پر دہشتگردوں کے حملوں کو روک دیا ہے۔

درایں اثنا صوبہ الانبار کے الرمادی میں داعش کا ایک سرغنہ محمد برہس سمیت ستائیس دہشتگرد مارے گئے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق رمادی میں عراقی فوج نے ، داعش کے محاصرے کو توڑتے ہوئے محاصرے میں گھرے ہوئے تین سو عراقی فوجیوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ عراقی پولیس نے ابوغریب کے علاقے میں ایک خود کش دہشتگرد کو بھی ہلاک کردیا۔

 .......

/169