8 اکتوبر 2014 - 15:04
فلسطینی ماہی گیروں پر صیہونی حکومت کی فائرنگ

صیہونی حکومت کی جنگي کشتیوں نے ایک بار پھر غزہ کے شمال مغربی علاقے سودانیہ کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کی جنگي کشتیوں نے ایک بار پھر غزہ کے شمال مغربی علاقے سودانیہ کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین نے بدھ کے دن کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کر کے ان کو ساحل کی جانب لوٹنے پر  مجبور کردیا۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہےکہ صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں کی جانب سے ایسی حالت میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی گئي ہے کہ جب یہ فلسطینی ماہی گیر غزہ ساحل سے چھ میل سے کم فاصلے میں مچھلیاں پکڑنے میں مصروف تھے۔  واضح رہےکہ پچاس روزہ جنگ غزہ کے بعد قاہرہ میں صیہونی حکومت اور فلسطینی جماعتوں کے نمائندوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے میں کہاگیا ہےکہ فلسطینی ماہی گير غزہ کے ساحل سے چھ میل تک کی آبی حدود میں مچھلیاں پکڑنے کا حق رکھتے ہیں۔ لیکن صیہونی حکومت نے اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲