8 اکتوبر 2014 - 14:19
پاکستان، امریکہ ڈرون حملے بند کرے

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے اپنے ملک پر امریکہ کے ڈرون حملے روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو پاکستان کی بدھ کے دن کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں " عالمی دہشتگردی  کی بیخ کنی کے راستے" کے موضوع  سے متعلق نشست میں مزید کہا کہ یہ حملے پاکستان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی نیز عالمی اور انسانی حقوق کے منافی ہیں۔ مسعود خان نے پاکستانی سرزمین پر امریکہ کے ڈرون حملوں کو بے سود قرار دیا۔ واضح رہے کہ  پاکستان کی حکومت بارہا اپنے ملک پر امریکہ کے ڈرون حملوں کے بند کۓ جانے کا مطالبہ کر چکی ہے لیکن امریکہ پاکستانی حکومت کے اعتراضات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲