اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے آج شہر میں ہونے والے مختلف واقعات میں دو سیاسی کارکنوں کو ہلاک کردیا گیا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں حیدری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کالعدم سیاہ صحابہ کے ایک کارکن مولوی مسعود کو ہلاک کردیا۔
متوفی کی لاش کو ضیاءالدین ہسپتال لے جایا گیا جہاں مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا۔
اس سے آدھے گھنٹے قبل پیرآباد مسلم کالونی میں جمعت علمائے اسلام فضل گروپ کے ایک کارکن مولانا ساجدالدین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔
یہ واقعات ایسے عالم میں ہوئے ہیں کہ اس کالعدم حماعت کے کارکنوں نے ایک ہفتہ پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں قتل اور کارکنوں کی بقول انکے "غیرقانونی حراست" کے خلاف دھرنا دے کر کراچی شہر کا ٹریفک نظام مفلوج کردیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ روز بھی کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲