اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی، آئی اے ای اے کا وفد، آج صبح اس عالمی ادارے کی نگرانی کے امور ميں ڈپٹی ڈائرکٹر " ٹرو واریورانٹا " کی سربراہی میں مذاکرات جاری رکھنے اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان سمجھوتے کے تیسرے قدم کے آخری دو مسئلے کو حتمی شکل دینے کے لئے تہران پہنچا ہے۔ یہ مذاکرات آج سے ہورہے ہیں ۔ ایران کی ایٹمی انرجی کی تنظیم کے ترجمان بھروز کمالوندی نے کل کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے نے پہلے اور دوسرے قدم میں 13 مسائل پر اتفاق رائے کے بعد تیسرے قدم ميں مزید پانچ اقدام کے بارے ميں اتفاق رائے کرلیا ہے۔ ایران نے اب تک دوطرفہ سمجھوتے کے دائرے ميں آئی اے ای اے کے ساتھ جامع اور تعمیری تعاون انجام دیا ہے۔
.......
/169