6 اکتوبر 2014 - 16:01
تصاویر: پاراچنار میں نماز عید

مرکزی عیدگاہ کی نماز عید میں ہزاروں نمازی شریک تھے۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ نماز عید کے بعد مولانا لعل حسین نے ماتم بھی کروایا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ  غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کیمطابق پاراچنار اور اسکے ملحقہ علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، پاراچنار میں نماز عید مولانا عارف حسین کے اقتداء میں مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی۔ پاراچنار میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و جذبے سے آج منائی جا رہی ہے۔ لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دے رہے ہیں۔ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر پاراچنار اور اسکے ملحقہ علاقوں میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، پاراچنار میں نماز عید مولانا عارف حسین کی اقتداء میں مرکزی عیدگاہ میں ادا کردی گئی، جبکہ پاراچنار کے دیگر دیہاتوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ جس میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں اور پاکستان میں شیعہ نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اگر پاراچنار کی طوری بنگش قوم کی ضرورت پڑی، تو پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پاراچنار میں عید کے اجتماعات کے موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں نے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے تھے۔

.....

/169