اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیاسی امور کے ماہر سیامک کاکائی نے ترکی کی سرحد کے قریب واقع کرد آبادی والے شام کے شہر کوبانی کی صورتحال کو بحرانی قرار دیا ہے۔ سیامک کاکائی نے اخبار شرق میں لکھا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے کوبانی شہر کے محاصرے کو تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکاہے ۔ اس شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کو المناک صورتحال کا سامنا ہے۔سیامک کاکائی نے مزید لکھا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف ترکی کی جانب سے وسیع اور سنجیدہ اقدام کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کوبانی دیہات کے بہت سے باشندوں نے دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں کے خوف سے ترکی کی سرحد پر پناہ لۓ ہوئے ہیں لیکن ترکی کی پولیس ان پر آنسو گیس کے شیل پھینک کر اپنے ملک کی سرزمین میں ان کے داخلے کے سدراہ ہورہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲