6 اکتوبر 2014 - 10:31
یمن میں ڈرون حملوں کا دائرہ وسیع

امریکہ نے یمن میں اپنے ڈرون حملوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  تسنیم خبر رساں ایجنسی نے ورلڈ ٹریبیون (world tribune) کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ امریکہ نے یمن کی فوج کو ڈرون طیاروں کے ساتھ لیس کرنے کے اپنے پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کو جب اس بات کا یقین ہوگيا کہ وہ القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے تو اس کے بعد اس نے اپنے اس پروگرام پر عملدرآمد  شروع کردیا ہے۔ ورلڈ ٹریبیون (world tribune) نے مزید لکھا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ امریکہ ڈرون طیارے ایک ایسے ملک کو دے رہا ہے جس کو القاعدہ کےساتھ مقابلے میں ناکامی ہوئي تھی۔ یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی فوج بیس منٹ تک پرواز کی صلاحیت رکھنے والے ان ڈرون طیاروں کو دہشتگردی سے مقابلے کے لۓ استعمال میں لائے گي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲