5 اکتوبر 2014 - 17:54
کوئٹہ کے شہیدوں کی تدفین مکمل ہو گئی + تصاویر

پاکستان میں تکفیری دہشتگردی جاری ہے اور نہتے عوام مسلسل اس کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں ہفتے کی رات کو ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کو آج صبح آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گيا۔ تکفیری دہشتگردی کے خلاف آج علاقے میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے۔ شہدا کی تدفین کے وقت مقامی قبرستان اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں بھی فورسز کے گشت میں اضافہ کردیا گيا ہے۔ قابل ذکرہے ہفتے کی رات کو ہزارہ ٹاون کے علاقے علی آباد کے مصروف بازار میں تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت بم دھماکہ کیا تھا جب لوگوں کی بڑی تعداد عید الاضحی کے لئے خریداری کررہی تھی۔ اس تکفیری دہشتگردی میں چھے افراد شہید اور پچیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد شیعہ تنظیموں نے تین روز سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حادثے میں متاثر افراد کی تصاویر:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲