اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق ٹیری میسن نے ایران کے شہر تبریز کے طلباء سے خطاب میں کہا کہ داعش کےخلاف امریکہ کی کاروائياں عالمی رائے عامہ کو فریب دینے کےلئے ہیں اور امریکہ داعش کےخلاف جدوجہد کے بہانے شام میں تیل کی تنصیبات کو نابود کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے آج تک کسی گروہ کی اتنی زیادہ حمایت نہیں کی جتنی کہ داعش کی کررہا ہے ۔ امریکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی مدد سے علاقے کے ملکوں میں بدامنی اور عدم استحکام لانا چاہتا ہے۔ ٹیری میسن نے کہا کہ ترکی نیٹو کا رکن ہے اور امریکہ کا بنیادی اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے آغاز میں داعش کے جنگجوؤں کو جنگي پناہ گزینوں کی حیثیت سے ترکی بھیجا گيا تھا۔ واضح رہے ٹیری میسن نے گيارہ ستمبر کے واقعات کے بارے میں تحقیقات کرکے امریکہ کے جھوٹ کو برملا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲