اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملک بھر میں مسجدوں،امام بارگاہوں اور مقدس مقامات پر عید الاضحی کی نماز کے اجتماعات ہوئے جن میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عید کا سب سےبڑا اجتماع تہران میں ہوا جہاں نماز عید آيت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے اس موقع پر لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ حج کے معنوی مناسک سے بہرہ مند ہونے سے امت اسلامی بیدارہوجائے گي اور کبھی بھی ذلت کا تلخ مزہ نہ چکھے گي۔ تہران میں خطیب نماز عید قربان نے کہا کہ دنیوی اور اخروی زندگي کے لئے انسان کا بہترین توشہ تقوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقوے کی بنا پر انسان ظلمت میں نہیں رہتا بلکہ سعادت و کمال تک پہنچنے کےلئے اس کے سامنے راستے کھل جاتے ہیں۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے مسلمانوں کو عید قربان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ دن امت اسلامی کی سعادتمندی کا دن ہے اور اس قدر عظیم دن ہےکہ اس روز کے حق کی قسم کھائي جاتی ہے۔ انہوں نے مناسبتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا آج کے دن بانی انقلاب اسلامی امام خمینی قدس سرہ عراق سے پیرس ہجرت کرگئے تھے۔ انہوں نے اسلام میں ہجرت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی بعثی حکومت نے اس بات کا موقع نہیں دیا کہ امام خمینی عراقی قوم کی ھدایت کرتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲