5 اکتوبر 2014 - 11:15
کراچی میں امارات ایئر لائن کی پرواز میں لگی آگ

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی سے دبئی جانے والی غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کیبن میں آگ لگ گئی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی سے دبئی جانے والی غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کیبن میں آگ لگ گئی اور مسافروں کو ہنگامی دروازے سے باہرنکالا گیا،جس میں ریسکیو آپریشن کے دوران شوٹس سے اترتے ہوئےتین ایئرہوسٹس سمیت ستائیس مسافر زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق طیارےمیں آگ جمپ سیٹ کےنیچے لگی جس پرایئر ہوسٹس بیٹھی تھی۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 609کےطیارے میں عین اس وقت آگ لگ گئی جب طیارہ ٹیک آف کے لئے رن وے کی جانب بڑھ رہا تھا۔ آگ لگنے سے طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا اور فوری طور پر طیارے کے ایمرجنسی دروازے کھول دیئے گئے اور شوٹ کے ذریعے مسافروں کو طیارے سے باہر نکال لیا گیا ۔ تقریبا ًایک گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ بند رہنے کے بعد پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲