4 اکتوبر 2014 - 07:49
نتن یاہو کا اعتراف: بعض عرب ممالک ہمارے ساتھ ہیں

صیہونی وزیراعظم نتن یاھو نے بعض عرب ممالک کے اپنے ہمراہ ہونے کااعتراف کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزيراعظم نتن یاھو نے جمعہ کےدن کہا کہ مشرق وسطی کو اس وقت اہم تبدیلیوں کا سامنا ہے اور بعض اہم عرب ممالک اب اسرائیل کو اپنا دشمن نہيں سمجھتے۔ بنیامن نتن یاھو نے ان عرب ممالک کو اسرائیل کا شریک قرار دیا اور ان کے ساتھ تعلقات کے قیام کی خواہش ظاہرکی۔ سعودی عرب، اردن، بحرین ، مصر، متحدہ عرب امارات اور قطر، حزب اللہ لبنان، فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور بحران شام کےمقابلے میں صیہونی حکومت کے مفادات اور مطالبات کے تناظر مین قدم اٹھاتے رہے ہيں۔

.......

/169