3 اکتوبر 2014 - 12:19
نیتن یاہو امریکا کا پاگل کتا ہے

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حالیہ توہین آمیز تقریر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو امریکہ کا پاگل کتا ہے اور صیہونیوں کے پنجے میں پھنسے امریکیوں نے اپنی پوری صلاحیتیں اسرائیل کی حمایت میں لگا دی ہے جس کا مظہر ہے نیتن یاہو ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنرل سید حسن فیرزآبادي، تہران میں ایک پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایران کے بارے میں نیتن یاہو کے توہین آمیز بیان پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کی تقریر اب کوئی بھی ملک سننے کو تیار نہیں ہے۔

جنرل حسن فیروزآبادي نے اس سوال کے جواب میں کہ بین الاقوامی اتحاد کی علاقے میں حالیہ کارروائی پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کہا کہ امریکیوں کا بنیادی مقصد، علاقے بالخصوص عراق کے تیل کے ذخیروں کو لوٹنا ہے اور اس سلسلے میں برطانیہ بھی امریکی سازش میں ملوث ہے اور فرانس بھی بھرپور طریقے سے شامل ہے سب تعاون کر رہے ہیں اور تمام تیل کے ذخائر لوٹنے کی کوشش میں ہیں ۔
.......

/169