2 اکتوبر 2014 - 08:13
کہاں کھلے گا داعش کا پہلا سفارت خانہ؟

داعش دہشتگرد گروہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک مسلمان اور دوست ملک میں اپنا پہلا سفارت خانہ کھولنے والا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک انگریزی اخبار نے داعش کے شعبہ خارجہ تعلقات کے سربراہ ابوعمرٹیونسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس گروہ کو امید ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی قیادت میں ترکی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں مزید فروغ آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کا پہلا سفارتی مرکز مستقبل قریب ميں استنبول میں کھلےگا جس کامقصد عراق میں اس گروہ میں شامل ہونے والوں کے لئے سفارتی خدمات فراہم کرنا ہوگا۔ داعش گروہ کاکہنا ہے کہ ترکی میں اس گروہ کے اراکین کے علاج پرہونے والا خرچ خود داعش اٹھائےگا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے ایک بیان جاری کرکے ترکی کے شہراستنبول کے ایک پاش علاقے چانکیا میں داعش کا سفارتخانہ کھولے جانے کی اجازت دینے کے  حکومت کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے کچہ دنوں قبل اعلان کیا تھا کہ داعش کے قبضے سے ترک سفارتکاروں کی آزادی کے بدلے حکومت نے داعش کے جنگجؤں کو آزاد کیا ہے۔ 

.......

/169