اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیا الیوم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن ضیف اللہ شامی نے بدھ کے دن کہاکہ صنعا میں قیام امن پر مبنی عوامی کمیٹیوں کی کارکردگی کو عوام کی جانب سے بہت سراہا گیا ہے کیونکہ اب اس شہر میں کوئي ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکہ نہیں ہورہا ہے اور شہر میں امن واپس لوٹ آیا ہے۔ ضیف اللہ شامی نے مزید کہاکہ اگر یمن میں نئی حکومت تشکیل دے دی جائے اور وہ صنعا میں امن و امان قائم رکھ سکے تو عوامی کمیٹیاں شہر کا انتظام حکومتی عہدیداروں کی تحویل میں دے دیں گي۔ دوسری جانب ایک سیکورٹی ذریعے نے کہاہے کہ بدھ کے دن عدن ایئرپورٹ پر ایک فوجی کی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اس فوجی افسر کے بیٹے سمیت تین افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲