اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرحد سے لگے ربيعہ علاقے سے دہشت گردوں کو نکال دیا گیا ہے اور پيشمرگہ فوجیوں کا اس پر قبضہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی منگل کی صبح شروع ہوئی جس کے تحت موصل کے شمالی علاقے، كركوك کے جنوبی علاقوں اور شام کے سرحدی علاقوں پر حملے کئے گئے۔
پيشمرگہ کا کہنا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر واقع ربيعہ علاقے پر، سعوديہ اور محموديہ علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد حملہ کیا گیا جس کے بعد دونوں فریق کی جانب سے شدید جھڑپیں ہوئیں، یہ جھڑپیں شمال مغربی موصل سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئی ہیں۔
.......
/169