1 اکتوبر 2014 - 10:55
ایران، شام کی حمایت جاری رکھے گا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں دہشت گردی سے جدوجہد میں حکومت دمشق کی بھرپور حمایت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخاني نے منگل کی شام دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں زور دیا کہ دوست ملک شام کے سلسلے میں جو دہشت گردی سے جدوجہد میں سرفہرست، ایران کی اصولی پالیسیاں پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے تكفيري دہشت گردی کے مقابلے میں شامی قوم اور حکومت کی کثیر الجہتی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے حکومت کی بھرپور حمایت جو حالیہ صدارتی انتخابات میں سب پر واضح ہو گی، شام کی فوج کی مسلسل کامیابیوں کا اہم عنصر ہے۔

علی شمخاني نے کہا کہ داعش سے جدوجہد کے لئے بننے والا نام نہاد اتحاد اور مغرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں کا پرپیگينڈا ، ان کے ماضی کے کارناموں کی پول کھولتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج جن لوگوں نے دہشت گردی سے جدوجہد کے لئے اتحاد بنایا ہے کل وہی لوگ دہشت گردی کے سب سے بڑے حامی تھے اور اب بھی دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے تكفيري دہشت گردی سے جدوجہد میں ایران اور شام کی اصولی پالیسیوں کے صحیح ہونے کا یہ ٹھوس ثبوت ہے۔
اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے شامی عوام اور حکومت کی حمایت کے لئے ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تكفيري افکار سے جدوجہد کے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے کچھ ملک تكفيري نظریات کو عام کر رہے ہیں اور اس کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔
.......

/169