اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے رام اللہ میں بعض فلسطینی سیاستدانوں اور نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ سڑسٹھ کے مقبوضہ علاقوں پر مشتمل ایک ایسا فلسطینی ملک تشکیل دیئے جانے کی صورت میں کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کئے جاسکتے ہیں۔ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد فلسطین واپس پہنچ کر انجام پانے والی اپنی اس گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اسرائیل سے غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کی قرارداد کی منظوری میں ناکام رہتی ہے تو وہ عالمی اداروں اور بین الاقوامی عدالت سے رجوع کریں گے۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور صیہونی آباد کاری کا عمل، فریقین کے امن مذاکرات میں رکاوٹ کا باعث بنا ہے۔
.......
/169