اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے ملاقات میں خطے کی سلامتی کو لاحق پیچیدہ خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ حزب اللہ کی ترجیح تکفیری دہشتگردی کے خطرے کا مقابلہ اور لبنان کا استحکام ہے۔ سید حسن نصراللہ نے دہشتگردی سے مقابلے کے لۓ ایران کی جانب سے استقامت کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہاکہ تکفیری دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لۓ دہرے اور مشکوک اقدامات سے اجتناب ضروری ہے۔ علی شمخانی نے بھی اس ملاقات میں لبنان کے استحکام میں حزب اللہ کے گرانقدر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ لبنان کے عوام تکفیری دہشتگردوں کے خطرات کی روک تھام کے سلسلے میں حزب اللہ لبنان کے جوانوں کی کی مثال کوششوں کے رہین منّت رہیں گے۔
.......
/169