اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر آٹھویں روز بھی امریکہ اور سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے بمباری کی ہے جس میں درجنوں سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ان کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔
داعش دہشت گردوں کو پہلے سعودی عرب اور امریکہ نے بڑے پیمانے پر مدد فراہم کی اور اب امریکہ اور سعودی عرب آپس میں ملکر انھیں تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں سعودی عرب ، قطر، اردن، کویت ، بحرین اور ترکی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب اور بعض دیگر علاقائي ممالک کے ساتھ ملکر شام کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اس نے داعش دہشت گرد تنظیم کو اچھا بہانہ بنالیا ہے۔
.......
/169