اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کی عدالت نے نو فعال بحرینی شخصیتوں کو سزائے قید دے کر ابتدائی ترین انسانی حقوق کو پامال کیا ہے اور ملک کو ایک آزاد اور غیرجانبدار عدالتی نظام کی ضرورت ہے۔
جمعیت وفاق بحرین نے اقوام متحدہ اور اس ادارے کے ہائي کمشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین میں فعال سیاسی رہنماؤں کی سرکوبی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پرعمل کریں۔
واضح رہے کہ بحرین ميں آل خلیفہ کی ایک آلہ کار عدالت نے نو بحرینی سیاسی رہنماؤں کو اسلحہ کی اسمگلنگ اور بد امنی پیدا کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی اور ان کی شہریت سلب کرلی ہے۔
آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت، اس ملک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک سوپچاس سے زیادہ مظاہرین کو شہید اور زخمی اورایک بڑی تعداد کو گرفتارکرچکی ہے۔
.......
/169