29 ستمبر 2014 - 12:46
داعش مخالف اتحاد ایک کمزور اتحاد

سیاسی امور کے ماہر حسین شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے لۓ تشکیل دیا جانے والا اتحاد اس گروہ سے مقابلے کی طاقت نہیں رکھتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حسین شیخ الاسلام نے اخبار ارمان کی آج کی اشاعت میں لکھا ہےکہ دہشتگردی کے اصل حامی یعنی برطانیہ اور امریکہ جیسے ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے اندر دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کی طاقت نہیں پائی جاتی ہے۔ حسین شیخ الاسلام نے مزید لکھا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش کے اصلی حامی کی حیثیت سے داعش مخالف اتحاد میں سعودی عرب کی شرکت شکوک و شبہات کا باعث ہے۔ حسین شیخ الاسلام مزید لکھا ہے کہ ایران نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے سلسلے میں پیشرو ہے۔ اور اب خطے کے تمام ممالک مشرق وسطی میں ایران کی طاقت سے آگاہ ہوچکے ہیں اور اپنی پالیسیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو مدنظر رکھ کر تدوین کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

.......

/169