29 ستمبر 2014 - 10:43
ایران کے ایٹمی مذاکرات حساس مرحلے میں داخل: چین

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات حساس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انہترویں اجلاس میں کہاکہ ایٹمی مذاکرات کے دونوں فریقوں کو صداقت اور باہمی احترام کے جذبے، مشاورت اور ایک دوسرے کو سمجھتے ہوئے نیز مزید کوشش کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہۓ۔ وانگ یی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فریقین کو جلد از جلد ایک ہمہ گير، منصفانہ، اور دونوں کے لۓ فائدہ مند سمجھوتے تک رسائی کی کوشش کرنی چاہۓ۔ چین کے وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں کہا کہ شام میں چار سال سے بحران جاری ہے اور جنگ کے ذریعے اس بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا ہے اس بحران کا واحد حل مذاکرات سے عبارت ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲