29 ستمبر 2014 - 06:06
یمن میں مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے سمجھوتے پر دستخط

یمن کی انقلابی تحریک انصار اللہ نے اپنے کنٹرول والے علاقوں سے دست بردار ہونے اور غیر مسلح ہونے کے ایک سلامتی سمجھوتے پر دستخط کر دیے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انقلابی تحریک انصار اللہ نے اپنے کنٹرول والے علاقوں سے دست بردار ہونے اور غیر مسلح ہونے کے ایک سلامتی سمجھوتے پر دستخط کر دیے ہیں۔

سنیچر کو ہونے والا یہ سمجھوتا گزشتہ پیر کو اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہوئے معاہدہ کا حصہ ہے، جس کے بعد طویل عرصہ سے یمن میں جاری عدم استحکام ختم ہو جائے گا۔

انصار اللہ تحریک نے کہ جسے حوثی تحریک کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے اقوام متحدہ کی ثالثی میں حکومت اور سلفی اصلاح جماعت سے جامع معاہدہ کیا ہے۔

حوثی انقلابیوں میں گزشتہ چند ہفتوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا کے ایک بڑے حصے اور سرکاری عمارتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

پانچ نکات پر مشتمل معاہدے پر دستخط کے بعد تمام جماعتیں اور گروہ ملک میں تشدد کی کارروائیوں سے پرہیز کریں گے۔

معاہدے کے مطابق، عمران علاقے میں نئے وزیر اعظم پانچ کے روز کے اندر ایک کمیٹی تشکیل ديں گے تاکہ سلامتی، انتظامیہ اور فوجی انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔

انصار اللہ تحریک نے عوامی انقلاب میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد سابق آمر عبد اللہ صالح کو اقتدار سے بے دخل ہونا پڑا تھا۔ 

.......

/169