اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے مقامی قبائلیوں کی مدد سے ديالا صوبے کے صدور ڈیم پر دوبارہ کنٹرول کر لیا ہے۔ ڈیم پر قبضہ کرنے کے لئے فوج کی اس کارروائی میں شدید جھڑپوں کے بعد دسیوں دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ایک افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے اور مقدادیہ شہر میں ہونے والی شدید جھڑپ ختم ہو گئی جس کے دوران سات شدت پسند مارے گئے ہیں۔ فوج کی اس کارروائی میں رضاکار کے فورسز نے بھرپور ساتھ دیا جس کے بعد ڈیم پر حکومت کا کنٹرول ہو گیا۔ اس کارروائی میں بارہ رضاکار ہلاک ہوئے جن کو مقدس شہر نجف میں دفن کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲