28 ستمبر 2014 - 10:43
تینوں جزیرے ایران کی ملکیت

اقوام متحدہ میں ایران کے قائم مقام سفیر نے ایران کے تین جزیروں کے بارے میں عرب امارات کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کو ایران کے داخلی معاملات مین مداخلت قرار دیا ہے۔۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نھیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے ایران کے تین جزائر ابوموسی،تنب کوچک اور تنب بزرگ کے حوالے سے ایران کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔
اقوام متحدہ میں ایران کے قائم مقام سفیر غلام حسین دہقان نے عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نھیان کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان تینوں جزیروں کو ایران کی سرزمیں کا حصہ اور ایران کی ملکیت قرار دیا ہے ۔
غلام حسین دہقان نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا جنرل اسمبلی میں دیا جانے والا متنازعہ بیان ایران کے اندرونی معاملات مین مداخلت کے مترادف ہے ۔
اقوام متحدہ میں ایران کے قائم مقام سفیر نے عرب امارات سمیت علاقے کے مختلف ملکوں سے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے گفتگو اور دوطرفہ بات چیت کی روش اپنائی جائے ۔

........

/169