27 ستمبر 2014 - 20:24
لیبیا میں 6 افراد کا قتل

لیبیاء کے شہر بنغازی میں چھے افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک شخص اپنی جان بچاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لیبیاء کے شہر بنغازی میں چھے افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک شخص اپنی جان بچاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔  ذرائع کے مطابق لیبیاء کے شہر بنغازی میں یہ واقعہ کل پیش آیا۔ لیبیاء کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین فوجی اور تین عام شہری شامل ہیں جبکہ ایک شخص جو اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا ہے اداکار نیز ٹیلیویژن پروگراموں کا ہدایتکار ہے۔واضح رہے کہ لیبیاء کے شہر بنغازی میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں خاصطور سے فوجیوں کو قتلانہ حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲